دریائے سندھ ،چناب اور دکابل میں نچے درجے کا سیلاب،بھارتی پانی کی وجہ سے نالہ ڈیک میں ایک اورطغیانی ، سیالکوٹ شہر میں پانی داخل

دریائے سندھ ،چناب اور دکابل میں نچے درجے کا سیلاب،بھارتی پانی کی وجہ سے نالہ ...
دریائے سندھ ،چناب اور دکابل میں نچے درجے کا سیلاب،بھارتی پانی کی وجہ سے نالہ ڈیک میں ایک اورطغیانی ، سیالکوٹ شہر میں پانی داخل

  

کامونکی ،سیالکوٹ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ ،کابل اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اوربھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے نالہ لئی میں ایک اورطغیانی آگئی ہے جبکہ گناعور اورمصد گڑھ کے مقام پر نالے میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب آگئی ہیں ۔فلڈ ریلیف آفیسر عابد اعوان نے بتایاکہ سیالکوٹ میں نالہ ڈیگ میں دوبارہ طغیانی بھارت کی طرف سے پانی آنے کی وجہ سے آئی ،اب پانی کی سطح کم ہوگئی ہے، فصلوں کو نقصان نہیں ہوگا۔ طغیانی کی وجہ سے سیالکوٹ کے مضافاتی دیہات اور شہر کے کچھ حصوں میں پانی داخل ہوگیا۔ اُدھر کامونکی کے نواحی علاقے گناعور کے مقام پر نالہ ڈیک میں 40فٹ چوڑاشگاف پڑ گیاجبکہ موضع نتھرانوالی کے قریب نالہ ڈیک کا بند ٹوٹ گیاہے جس کو پرکرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگ دوبارہ شگاف کو پرکرنے میں مصروف ہیں ۔ بند ٹوٹنے کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پرکھڑی دھان کی فصل زیرآب آگئی ہے ۔سمبڑیال کے علاقے بھوپال والا کے قریب بھی سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، دریائے چناب میں خانکی اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچے درجے کا سیلاب ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں