میرپور ماتھیلومیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج

میرپور ماتھیلومیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل ملازمین کا تیسرے روز ...
میرپور ماتھیلومیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج

  

میرپورماتھیلو(مانیٹرنگ ڈیسک) مہینے کی 51تاریخ کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر میونسپل ملازمین کا آج تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے ،بے ہوش ہونیوالے ملازم کو ریڑھی پر ڈال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ اگلے مہینے کی 21تاریخ تک گذشتہ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر میونسپل ملازمین نے گاڑیوںکی ہوانکال دی ۔ ملازمین کاکہناتھاکہ بچے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگتے ہیں لیکن وہ تاحال تنخواہ بھی حاصل نہیں کرسکے ۔احتجاج کے دوران حبس کی وجہ سے ایک ملازم بے ہوش ہوگیا جسے ریڑھی پر ڈال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : گھوٹکی