عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں 46افرادجاں بحق

عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں 46افرادجاں بحق
عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں 46افرادجاں بحق

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عرا ق کے دارلحکومت بغداد میں کم از کم سات بم دھماکوں میں 46افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد اور اس کے گردو نواح میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں میں کم ازکم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ہفتہ کو دیر گئے کم از کم سات بم دھماکے شہر کے تجارتی علاقوں میں اس وقت ہوئے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد افطار کے بعد مختلف چائے خانوں اور خریداری کے لیے بازاروں میں موجود تھی۔ سب سے زیادہ ہلاکت خیز دھماکے ضلع کرادہ اور توبچی میں ہوئے۔فوری طور پر کسی نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید : بین الاقوامی