الیکشن کمیشن کاصدارتی انتخابات پر آرٹیکل 62,63لاگوکرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کاصدارتی انتخابات پر آرٹیکل 62,63لاگوکرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کاصدارتی انتخابات پر آرٹیکل 62,63لاگوکرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں پر آئین کے تحت نااہلی کی شقیں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن صدارتی الیکشن کے امیدواروں سے بیان حلفی لے گا کہ وہ آئین کی شق 63،62 پر پورا اترتے ہیں۔کمیشن نے صدارتی امیدواروں سے متعلق نااہلی کی شق میں دس ستمبر 2007ءمیں ردو بدل کر دیا تھاجس کے کچھ ہفتوں بعد اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف باآسانی صدارتی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں