ارجن حیرت انگیزانسان ہے: اداکارہ عالیہ بھٹ

ارجن حیرت انگیزانسان ہے: اداکارہ عالیہ بھٹ
ارجن حیرت انگیزانسان ہے: اداکارہ عالیہ بھٹ

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ کسی کے بھی بارے میں فوراً رائے قائم نہیں کر لینی چاہیے بلکہ سوچ سمجھ کر حتمی فیصلہ لینا چاہیے۔انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے ساتھی اداکار ارجن کپور کے بارے میں کہا کہ ان کے چہرے سے لگتا ہے کہ وہ بورنگ اور غصے والا ہے، میں ارجن کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتی تھی تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو میرے اندازے غلط نکلے ،وہ بہت حیرت انگیز انسان ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق بیس سالہ اداکار ہ نے کہا کہ اپنا سٹائل ہر ہفتے اور ہر مہینے تبدیل کرتی رہتی ہوں کیونکہ نئی چیزیں مجھے متاثر کرتی ہیں اور میرا کریئر ابھی شروع ہوا ہے ،اس لیے رسک لینے سے خوفزدہ نہیں ۔عالیہ نے پرینیتی چوپڑا کو اپنی سب سے بڑی حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے پرینیتی کو فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل‘ میں دیکھا تو میں نے خود کو رولر کوسٹر کی سواری کرتے پایا۔انہوں نے بتایا کہ پرینیتی کو زبان پر بہت عبور حاصل ہے، تاہم پرینیتی سے مقابلہ مثبت بنیادوں پر ہے کچھ بھی منفی نہیں، میں ان کے لئے ہمیشہ نیک تمنائیں رکھتی ہوں۔

مزید : تفریح