بھارت نے سوشل میڈیا کی نگرانی شروع کردی

بھارت نے سوشل میڈیا کی نگرانی شروع کردی
بھارت نے سوشل میڈیا کی نگرانی شروع کردی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سرکاری ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث کی کڑی نگرانی شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ ریپ، خواتین کے خلاف تشدد اور بد عنوانی کے خلاف بڑے بڑے مظاہروں سے گھبرا کریہ فیصلہ کیا گیا۔نگرانی کی شروعات ممبئی سے ہوئی جہاں پولیس فیس بک، ٹوئٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر عام لوگوں کی رائے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انٹر نیٹ پر مجرمانہ کارروائیوں کے علاوہ اب پولیس کی نظر ان لوگوں پر بھی رہے گی جو سیاسی اور سماجی مسائل پر سوشل میڈیا میں خوب بولتے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پولیس جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ عوام کن موضوعات میں دلچسپی لے رہی ہے اور احتجاجی مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کا رجحان کس طرف ہے،سوشل میڈیا کی نگرانی کا یہ کام مارچ 2013 ءمیں شروع کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی