عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عید سے قبل عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ ملنے کا امکان ہے اور فی لٹر پانچ روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری (اوگرا )ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 1.60 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 3.95 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 3.20 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 3.10 روپے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5.10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی سمری 29 جولائی کو منظوری کے لئے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔

مزید :

بزنس -