پی آئی اے کے طیارے کی ماسکوایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں خرابی کی وجہ سے پرواز کو ماسکو ایئرپورٹ پر ہنگامی طورپر اُتارلیاگیاہے تاہم تمام مسافرمحفوظ ہیں ۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطا بق اسلام آباد سے لندن جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 785کے انجن نمبر1میں خرابی ہوئی ہے جس پر پائلٹ نے ہنگامی طورپر طیارے کو ماسکو ایئرپورٹ پر اُتارلیاہے ۔ترجمان کاکہناہے کہ پرواز کو جلد لندن روانہ کردیاجائے گا۔