لاہور میں بھی بھتہ خور سرگرم ہوگئے

لاہور میں بھی بھتہ خور سرگرم ہوگئے
لاہور میں بھی بھتہ خور سرگرم ہوگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے بعد پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھی بھتہ خور سرگرم ہوگئے ہیں اور تاجروں سے فون پرکال کر کے بھتہ مانگا جارہاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مغل پورہ کے تاجروں کونامعلوم فون کالزپر بھتہ دینے کی ہدایات مل رہی ہیں اور نہ دینے کی صورت میں جان سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : قومی