پاکستان اور ویسٹ انڈیز کاچوتھاون ڈے کرکٹ میچ بارش سے متاثرہونے کاخدشہ
سینٹ لوشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کچھ دیر بعد کھیلا جاناہے تاہم بارش کے باعث کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سینٹ لوشیا کے بیوسجور کرکٹ سٹیڈیم میں آج گرین شرٹس اور کالی آندھی میدان میں اتریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اب تک تین میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں کے ہاتھ ایک ایک بار فتح آئی ہے جبکہ تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیاجبکہ چوتھامیچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے ۔ میچ شروع ہونے تقریباً دو گھنٹے باقی ہیں اورسینٹ لوشیامیں شدید بارش جاری ہے جس کی وجہ سے کھیل متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔