ایران کی پاکستان کو ارزاں نرخوں پر بجلی فراہمی کی پیشکش

ایران کی پاکستان کو ارزاں نرخوں پر بجلی فراہمی کی پیشکش
ایران کی پاکستان کو ارزاں نرخوں پر بجلی فراہمی کی پیشکش

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستان کے توانائی بحران کے حل کے لیے ارزاں نرخوں پر1000 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ روز پشاورمیں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے صحافیوں کے اعزازمیں افطارپارٹی سے خطاب کے دوران بتایا کہ اگر پاکستان چاہے توہم یہ بجلی فوری طورپرمہیاکرسکتے ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن کے سوال پر اُنہوں نے کہاکہ معاہدے میں کسی کوابہام نہیں ہوناچاہیے،یہ معاہدہ دونوں ممالک میں باقاعدہ استوار ہو چکاہے۔

مزید : بزنس