شہبا زشریف کی نااہلی کیلئے دائردرخواست بالآخر 11سال بعد سماعت کیلئے مقرر

شہبا زشریف کی نااہلی کیلئے دائردرخواست بالآخر 11سال بعد سماعت کیلئے مقرر
شہبا زشریف کی نااہلی کیلئے دائردرخواست بالآخر 11سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلیت کے لیے دائرآئینی پٹیشن بالآخر11سال بعدسماعت کے لیے مقررکردی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست گزار شاہد اورکزئی نے پٹیشن 2002 ءکے عام انتخابات میں شہبازشریف کونااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں دائرکی تھی جس میں مو¿قف اپنایاگیاتھاکہ عدالت عظمٰی پرحملہ کرنے کے لیے ہجوم کوپنجاب ہاو¿س میں جمع کیاگیاتھا اورس ضمن میں تمام انتظام شہبازشریف نے کیا تھا اوران لوگوں کوبعد میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ پہنچایاگیاجس پر عدالت سے شہبازشریف کو نااہل قراردینے کی استدعا کی گئی تھی۔ شہبازشریف کی نااہلیت کے لیے دائر یہ درخواست چندابتدائی سماعتوں کے بعدطویل عرصہ تک زیرالتوارہی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بالآخر بدھ 24جولائی کوآئینی پٹیشن نمبر 1661/2002جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔بینچ کے دیگرجج صاحبان میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس سرمد جلال عثمانی شامل ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں