فلپائن کے 26غیر مسلموں نے سعودی عرب میں اسلام قبول کرلیا

فلپائن کے 26غیر مسلموں نے سعودی عرب میں اسلام قبول کرلیا
فلپائن کے 26غیر مسلموں نے سعودی عرب میں اسلام قبول کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے26غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ کال اینڈگائیڈنس کی کوششوں سے مدینہ کے علاقے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے 26غیرمسلموں نے اسلام قبول کیاجس کے بعد رواں سال ابتک ملک میں 590 غیر ملکی اسلام قبول کرچکے ہیں۔دریں اثنا سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے آنتوں کے سرطان میں مبتلاایرانی بچی کی سعودی عرب میں علاج کی منظوری دیدی ہے۔بچی کاعلاج ریاض کے شاہ فیصل اسپتال اور ریسرچ سینٹر میںکیا جائیگا۔شاہ عبداللہ نے مریم احمد اور انکے والدین کوسعودی عرب آنے کے لیے ویزے کی سہولت دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی