برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر انگلش ڈیفنس لیگ ”کالوں“ کیخلاف سڑکوں پر آگئی

برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر انگلش ڈیفنس لیگ ”کالوں“ کیخلاف سڑکوں پر آگئی
برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر انگلش ڈیفنس لیگ ”کالوں“ کیخلاف سڑکوں پر آگئی

  

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں انتہا پسند نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے گزشتہ روز سیاہ فام لوگوں کیخلاف برمنگھم میں مختلف مقامات پر پر تشدد احتجاجی مظاہرے کیے اور سیاہ فام لوگوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ درج تھا کہ برطانیہ کو سیاہ فاموں سے پاک کرو اور سیاہ فام برطانیہ چھوڑ دیں۔ انگلش ڈیفنس لیگ کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ ان سیاہ فام لوگوں کو باہر نکال کر حکومت برطانیہ ‘ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ برطانوی قوانین کے مطابق غیر سفید فام لوگوں کی چوتھی نسل پر امن طور پر اپنے روز گار سے وابستہ ہے، برطانیہ میں سفید فام انتہا پسند نسل پرستی کے خلاف غیر سفید فام اگر چہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن اکثریت قانونی راستہ اختیار کر کے پرامن رہنے کی حامی ہے۔یہ امر قابل زکر ہے کہ گزشتہ سال بھی ای ڈی ایل نے برطانیہ کے مختلف مقامات پر سیاہ فاموں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے جبکہ لندن میں ای ڈی ایل اور ایشیائی باشندوں کے درمیان زبردست ٹکراﺅ بھی ہو گیا تھا جبکہ اس ٹکراﺅ کے نتیجے میں پورے برطانیہ جلاﺅ گھیراﺅ کی تحریک چل نکلی تھی ۔

مزید : بین الاقوامی