کالعدم لشکر جھنگو ی نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی:پولیس کا مراسلہ

کالعدم لشکر جھنگو ی نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی:پولیس کا مراسلہ
کالعدم لشکر جھنگو ی نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی:پولیس کا مراسلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم لشکر جھنگو ی نے ایک بار پھر دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور دہشگردی سینئر جج صاحبان سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوںکی طرف سے اہم شخصیات کے اہل خانہ اور بچوں کی سکول وین کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ ممکنہ دہشت گردی کے مراسلے کے مطابق لشکر جھنگو ی کی طرف سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کراچی سینٹرل جیل میں کی گئی ہے ۔ پولیس کی طرف سے حفاظتی اقدامات کے تحت ججوں پر حملے کے پیش نظر کمرہ عدالت کے باہر خواتین پولیس اہلکار تعینات کر نے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی