ٹیکسوں کی وصولی کیلئے سخت پالیسی اختیار کی گئی ہے:اسحاق ڈار

ٹیکسوں کی وصولی کیلئے سخت پالیسی اختیار کی گئی ہے:اسحاق ڈار
ٹیکسوں کی وصولی کیلئے سخت پالیسی اختیار کی گئی ہے:اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی میں 25 فیصد اضافے کیلئے سخت پالیسی اختیار کی گئی ہے تاکہ مزید افراد کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جاسکے۔ ملک میں اقتصادی استحکام لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی میں 25 فیصد اضافے کیلئے سخت پالیسی اختیار کی گئی ہے، حکومت ملک میں مجموعی قومی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ قطر اور پاکستان کے درمیان ایل این جی گیس کے معاہدے کے بارے میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ معاہدہ ملک میں گیس کی کمی دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ گردشی قرضے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ گردشی قرضہ آئندہ چند ہفتوں میں بے باق کر دیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ آنے والے مہینوں میں مستحکم ہوگی کیونکہ گردشی قرضے کی بھاری رقم کی ادائیگی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں