توقیر صادق سے نیب کی تفتیش مکمل

توقیر صادق سے نیب کی تفتیش مکمل
توقیر صادق سے نیب کی تفتیش مکمل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)اوگر ا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم تو قیر صادق نے انکشاف کیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں کمیٹی نے میرا انٹرویولیا تھا اور مجھ سے قابلیت سے متعلق کو ئی سوال نہیں کیا ۔ ڈان نیوز کے مطابق تو قیر صادق نے نیب کو دوران تفتیش بنایا کہ کمیٹی نے مجھ سے سوال کیا تھاکہ تم ہمارے لئے کیا کر سکتے ہو جس پر میں نے جواب دیا کہ جو آپ حکم کر یںگے بجا لاﺅں گا ۔ توقیر صادق نے کہا کہ صدر زرداری کا میری تعیناتی میں کوئی کردار نہیں تھا ۔ نیب کے مطابق توقیر صادق سے کرپشن کیس اور ان کی تعلیمی قابلیت سے متعلق تفتیش مکمل کرلی ہے ۔

مزید : قومی