لانڈھی:اے این پی کے دفتر پر بم حملے میں 2افراد جاں بحق ،6زخمی
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)لانڈھی قائد آباد کے علاقے گلشن بو نیر میں دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاںبحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔دنیا نیوز کے مطابق دھماکے سے پہلے فائر نگ بھی کی گئی ۔ حملہ اے این پی کے دفتر پر کیا گیا ۔دھماکے کی آواز سارے شہر میں سنی گئی ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔