نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 نوشکی(ما نیٹر نگ ڈیسک )نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے نواحی علاقے شیرجان آغا میں جدید اسلحے سے لیس نامعلوم مسلح افراد نے گیس ٹینکر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نور محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید : نوشکی