A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پاکستانی چوٹی کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے سے دو کوہ پیما زخمی، مقامی رپورٹر لاپتہ

پاکستانی چوٹی کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے سے دو کوہ پیما زخمی، مقامی رپورٹر لاپتہ

Jul 21, 2015 | 00:26:AM

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بارہویں اونچی چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے سے دو کوہ پیما زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک مقامی رپورٹر قمرعلی لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق18رکنی غیرملکی ٹیم جب براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کر رہی تھی تب شدید برفباری سے برفانی تودہ کے گرنے سے کوہ پیما زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طبی امداد کیلئے بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کوہ پیما کا تعلق چین اور جاپان سے ہے جبکہ لاپتہ مقامی رپورٹر قمر علی کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر علی کی تلاش جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی ہلاکت نہ ہو گئی ہو کیونکہ انہیں لاپتہ ہوئے 6 سے 8 گھنٹے ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں