خراب موسم کے باعث سکرود جانےوالی پرواز دوسرے روز بھی منسوخ

21 جولائی 2015 (11:23)

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز خراب موسم کے باعث دوسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے گزشتہ روز بھی اسلام آباد سے سکردو جانے والی پروازمنسوخ کر دی گئی تھی جس پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق موسم کی صورتحال ٹھیک ہوتے پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں