نیب کو مسلم لیگ ن سے فرصت نہیں،پاکستان کو بھارت سےآگے لیکر نہ گیا تو میرا نام بدل دینا :شہبا ز شریف کا اقتدار میں آکر اتوار کی چھٹی بھی نہ کرنے کا اعلان

نیب کو مسلم لیگ ن سے فرصت نہیں،پاکستان کو بھارت سےآگے لیکر نہ گیا تو میرا نام ...
نیب کو مسلم لیگ ن سے فرصت نہیں،پاکستان کو بھارت سےآگے لیکر نہ گیا تو میرا نام بدل دینا :شہبا ز شریف کا اقتدار میں آکر اتوار کی چھٹی بھی نہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر دن رات محنت کریں گے اورکوئی چھٹی نہیں کریں گے بلکہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں کریں گے ، پاکستان کو بھارت سے آگے لیکر نہ گیا تو میرا نام بدل دینا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں نے نیب سے کہا ہے کہ اگر ملک کے اربوں روپے بچانا جرم ہے تو میں یہ جرم ساری عمر کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ جرم کرتا رہوں ۔ یہ جو مرضی کرتے رہیں ۔ ہم اس ملک کو ترکی ، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات بنائیں گے ۔ اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم تمام شعبوں میں ہندوستا ن سے آگے ہو نگے اور اگر یہ نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عام آدمی سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا ، پشاور میں ڈینگی آیا توکہا سردی آئی تو یہ بھاگ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دن رات محنت کریں گے اور چھٹیاں بہت کم کریں گے بلکہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں کریں گے ۔ ہم ہر شعبے میں ہندوستان کو مات دینگے ۔اگر ترقیاتی کام کرنا گناہ ہے تو ہم یہ گناہ کرتے رہے گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف الزام لگانا ہی جانتے ہیں ۔ کے پی کے میں بجلی کا ایک منصوبہ نہیں لگا سکے ۔ ہم ان کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے ۔نیب کو پنجاب اور مسلم لیگ ن سے فرصت نہیں ہے۔ اگر ان کو ہم سے فرصت ملے تو کے پی کے کی کرپشن دیکھے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ۔ ان کو ائیر پورٹ سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا لیکن کرپشن کرنے والے تحریک انصاف میں بیٹھے ہیں۔ہم اس ملک کو عظیم بنائیں گے اور اگر اللہ نے موقع دیا تو بھارت سے کئی شعبوں میں آگے نکل جائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی ۔ ن لیگ کا نعرہ ووٹ کوعزت دو ہے ۔ہمارے کارکنو ں پر نیب کے ذریعے دباﺅ ڈالا جارہا ہے لیکن ہم 25جولائی کو تحریک انصاف کی سیاست کومسترد کردیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -