ان کو انتہائی مجبوری کے عالم میں استعمال کیا جاتا ہے :شرمناک موقف جو برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے دیا

ان کو انتہائی مجبوری کے عالم میں استعمال کیا جاتا ہے :شرمناک موقف جو برطانوی ...
ان کو انتہائی مجبوری کے عالم میں استعمال کیا جاتا ہے :شرمناک موقف جو برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی پولیس کی جانب سے دہشتگردی ، منشیات فروشی اور گینگسٹرز کے خلاف کارروائی میں بچوں کے استعمال پر ڈاﺅننگ سٹریٹ کی جانب سے انتہائی شرمنا ک موقف سامنے آیا ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادار ے ”دا گارڈین“ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کے ترجمان کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برطانوی پولیس میں بچوں سے بطور ”سپائی“ خدمات لئے جانے کے حوالے سے کی جانیوالی تنقید پر موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ ”بچوں کا بطور جاسوس استعمال صر ف اس وقت کیا جاتا ہے جب ان کی خدمات انتہائی ضرورت اور اہم ہوں“برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان گزشتہ روز ہاﺅس آف لارڈ کی کمیٹی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف 16سال سے کم عمر بچوں کو بطور جاسوس استعمال کرنے پر کی جانیوالی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے ۔

واضح رہے کہ برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کی ایک کمیٹی نے گزشتہ برطانوی پولیس اور ایجنسیوں کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا تھا ، کمیٹی کے رکن لارڈ ٹرف گرین کے مطابق بچوں کو اس کارروائی کے لئے استعمال کئے جانے پر خطرہ ہے کہ بچے جسمانی اور ذہنی طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔کمیٹی کے مطابق بچوں سے مختلف ایجنسیوں کی ایما پر معلومات اکٹھی کرنے کا کام لیا جارہاہے۔کمیٹی کی جانب سے انتبا ہ کیا گیا ہے کہ ایسے اقدمات سے بچوں کو خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے گرین پارٹی کی عہدیدار جینی جون نے لارڈ ز گرینڈ کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کا بہت صدمہ ہوا ہے کہ ایجنسیوں کی جانب سے بچوں کو بھی جاسوس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کراس ایشو کواٹھائیں گی وہ حکومت کو ان ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور تو نہیں کر سکتیں لیکن ہاﺅس آف لارڈز میں اس مسئلے پر توجہ ضرور دلائی جا سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -