باٹا پور : بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2بچے جاں بحق ، باپ بیٹا زخمی

باٹا پور : بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2بچے جاں بحق ، باپ بیٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے سوار باپ اور ایک بیٹا زخمی جبکہ دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقہ راو ی سائفن کے قریب تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکرمادی جس کے نتیجے میں دس سالہ توحید اور چارسالہ ماہم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا باپ مصطفی زخمی اور سات سالہ بھائی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، یہ حادثہ بی آر بی نہر پر پیش آیا۔ یہ بچے تلواڑہ میں کل شام اپنے چچا کے قتل کی اطلاع پر آبائی گاؤں واپس آرہے تھے۔نمازِ جنازہ احمد ٹاؤن لکھوڈیئر میں ادا کردی گئی ۔

مزید :

علاقائی -