پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ‘1384موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں

پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ‘1384موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔اسلحہ، منشیات ،غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں22مقدمات درج، کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1384موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈاپ کے دوران غفلت لاپروائی سے گاڑی چلانے کے جرم میں10 منشیات رکھنے کے جرم میں 07 ،ناجائز اسلحہ کی مد میں 03 ، نوسربازی کے جرم میں 01اور غیر قانونی نمبر پلیٹ نصب کرنے کے جرم میں1 مقدمہ درج کیا گیا۔ دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے 5 اشتہاری اور 5 عدالتی مفرروران کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ کے 1562 موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -