نولکھا: دکان کے آگے سوئی بھکارن کرنٹ لگنے سے جاں بحق

نولکھا: دکان کے آگے سوئی بھکارن کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)نولکھا کے علاقہ میں دوکان کے آگے لیٹی ہوئی 45سالہ نامعلوم خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ دال گیرہ چوک میں دوکان کے آگے پڑی ہوئی45سالہ خاتون کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے جائے وقوعہ پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق مرنے والی ایک بھکاری خاتون جو کہ دوکان کے آگے سو گئی اچانک دوکان کے شٹر میں کرنٹ آجانے کے باعث اس کی موت ہوئی ۔

مزید :

علاقائی -