شادی کا جھانسا دیکر 16سالہ لڑکی سے ایک سال تک مسلسل جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے والا نوسر باز آخر کار قانون کی گرفت میں آگیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اوباش شخص نے شادی کا جھانسا دیکر 16لڑکی کوحاملہ کردیا اور بعد ازاں اس سے شادی کرنے سے انکاری ہوگیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برہام پور سے تعلق رکھنے والی 16سالہ لڑکی کو ایک 20سالہ شخص نے شادی کا جھانسا دیکر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم اس دوران اس کو شادی کے سہانے خواب دکھاتا رہا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا ہے ۔
ملزم نے لڑکی کے ساتھ ایک سال تک مسلسل جنسی زیادتی کی اور جب وہ حاملہ ہوگئی تواس نے ملزم کو بتایا جس پر اس نے حاملہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنے سے صاف انکار کردیا جس پر وہ مقامی پولیس سٹیشن پہنچ گئی ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر 16سال ہے جبکہ وہ چار ماہ کی حاملہ ہے ۔ اس کی شکایت پر ملزم کے خلاف جو محنت مزدوری کرتا ہے دھوکا دہی ، زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔