تعلیم ، صحت پانی کے نظام کو ٹھیک کرنیکا پلان تیار کر لیا : چودھری سرور

تعلیم ، صحت پانی کے نظام کو ٹھیک کرنیکا پلان تیار کر لیا : چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نمائندہ پاکستان ) سابق گورنر چوہدری سرور رہنماء تحریک انصاف نے ایکس ایم پی اے چوہدری احمد نواز اور ایکس ایم پی اے چوہدری ریاض کے گھر میڈیا سے گفتگو(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کرتے ہوئے کہا کہ میں ایکس ایم پی اے چوہدری احمد نواز اور ایکس ایم پی اے چوہدری ریاض احمدکواپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کو سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں پی ٹی آئی رہنماء چوہدری سرور نے این اے 171کے امیدوار حاجی نعیم الدین وڑائچ اور احمد نواز کے ساتھ ایک میرج حال میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ ہم ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ سکیں عمران خان ہی اس ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کر سکتاہے عمران خان پاکستان سے کرپشن کوختم کر دے گا اللہ تعالیٰ نے اگر ہمیں حکومت سے نوازہ تومحکمہ تعلیم محکمہ صحت اورپانی کے نظام کو ٹھیک کر نا ہماری تر جیحات میں شامل ہوگااس موقع پرملک نعیم ایڈووکیٹ،چوہدری عاشق خالد ،معظم کمال ایڈووکیٹ ،محمود نواز 58والے احمد نواز رندھاواہ کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں کارکنان نے شرکت بھی کی