تھانہ کچہری کی سیاست ختم ، نعیجم بھابھہ متعدد برادریوں کا حمایت کا اعلان

تھانہ کچہری کی سیاست ختم ، نعیجم بھابھہ متعدد برادریوں کا حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی( بیورو رپورٹ )امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 164سابق صوبائی وزیرزراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا علاقہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے پہلے بھی کا م کیا تھا اور انشاء اللہ کا میاب ہو کر دوبارہ علاقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے عوام 25جولائی کے دن عوامی نشان "(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
گھڑا"پر مہر لگا کر کامیابی سے ہمکنار کریں انہوں نے مز ید کہاکہ علاقہ سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کرکے حلقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے کیو نکہ ہمارے گروپ کا منشور مظلوم غریب عوام کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے غریب عوام کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر گجر ، سکھیرا، کچھی ، راجپوت ودیگر برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیاانہوں نے مزید کہا کہ شعبہ زراعت کے لیے ریکارڈ اور مثالی اقدامات کیے ہیں حلقہ کے ہسپتالوں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کرائی ہے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹر یشن پلا نٹس اور واٹر سپلائی سکیمیں مکمل کرائی ہیں عوامی ٹکٹ "گھڑا"کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمارے پینل کو کا میاب کرائیں حلقہ کی ترقی و خو شحالی کے لیے آزاد پینل انتخابی نشان "گھڑا"کو ووٹ دیں #