ملتان: لیگی رہنما عبدالرحمن فری کو رہا کرنیکا حکم

ملتان: لیگی رہنما عبدالرحمن فری کو رہا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
رہنما عبدالرحمن فری کی ناجائزاسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیوملتان کی جانب سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماعبدالرحمن فری کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ پیش کرتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ملزم نے علاقہ میں بغیرتھانے میں اطلاع دئیے کرایہ پر رہائش اختیار رکھی تھی اورگرفتاری کے وقت ملزم سے ناجائزاسلحہ بھی برآمدہواہے جس پر ملزم کو گرفتارکرکے دو علیحدہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سماعت میں وکلاء مرزا فرخ بیگ،مجیب الرحمن بنگیال،چودھری اسلم ہمایوں اور چودھری خالد وقار نے دلائل پیش کئے کہ ان کے موکل کو سیاسی دباؤ پر گرفتار کیا گیا ہے جس کا مقصد محض الیکشن پر اثر انداز ہونا ہے لہٰذا اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔قبل ازیں کرایہ داری کے مقدمہ میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔