ماں آٹھویں کلاس کی طالبہ کی چیخیں سن کر کمرے میں داخل ہوئی تو استاد کو بچی کے ساتھ شرمناک عمل کرتے دیکھ کر پیروں تلے سے زمین نکل گئی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں 75سالہ استاد کو آٹھویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ، ملزم نے مقامی گاﺅں میں ایک سکول بنا رکھا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ایک بیلاس پور میں پیش آیا جب آٹھویں کلاس کی طالبہ کی چیخوں کی آواز آئی تو اس کی والدہ دوڑ کر کمرے میں پہنچی جہاں اس نے اپنی بیٹی کے 75سالہ ٹیوٹر کو اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے دیکھا ۔
والدین کے مطابق ملزم نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شرو ع کردیںاور کہا کہ اگر انہوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کودی تو وہ ان کوزندہ نہیں چھوڑے گا ۔
مقامی پولیس نے بچی کے والدین کے والدین کی درخواست مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسی گاﺅں میں ایک سکول بنا رکھا ہے جہاں وہ بچوں کو پڑھاتا ہے اور اس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر اس کو گھر آکر تعلیم دینا شروع کی تھی ۔