عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل ہو گیاہے: الیکشن کمیشن

عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل ہو گیاہے: الیکشن کمیشن
عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل ہو گیاہے: الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل کر لیاہے اورعام انتخابات کے لیے 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جبکہ 10 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کراچی میں چھاپے گئے،ڈی جی خان,سرگودھا ڈویژنز،بلوچستان,سندھ،بہاولپور،ملتان،ساہیوال ڈویژنز کے لئے بیلٹ پیپرز کراچی میں چھاپے گئے ہیں اور کے پی اورفاٹا کے لئے 3 کروڑسے زائد بیلٹ پیپرپرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد میں چھاپے گئے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور  بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا عمل چاروں صوبوں میں ماسوائے کراچی کے مکمل ہو گیا ہے جبکہ بلوچستان اورکے پی کے بیلٹ پیپرزکی چھپائی اورترسیل مکمل کر لی گئی ہے اورکراچی میں بیلٹ پیپرزکی ترسیل آج کی جا ئے گی۔