الیکشن میں دھاندلی کے امکانات کم ہیں،ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی:ڈاکٹرعاصم حسین
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے،الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں اور ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔
احتساب عدالت میں پیشی پر آئے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کے لئے بیرون ملک جارہا ہوں اور میں سمجھتا ہو کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں اور ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے،پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی با ت کرتی ہے اور بلاول بھٹو شہید بی بی کے مشن پر ہی گامزن ہیں۔