بیوی کو زبردستی طلاق دلوانے پر نوجوان نے خود کشی کر لی
ساہیوال، مرید کے (ویب ڈیسک) جبراً طلاق دلوانے پر لڑکے نے خود کشی کر لی۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق محلّہ رحمان پارک داؤ کے کا شاہد علی اپنے محلے میں ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا، دونوں نے رضا مندی کے ساتھ شادی کر لی مگر شادی غیر برادری میں ہونے پر لڑکی کے گھر والوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور لڑکے کو جان سے ماردینے کی دھمکیوں کے بعد جبراً طلاق دلوادی جس پر لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا۔