شوہر کے مقدمہ قتل کی پیروی پر خاتون کر مار دیا
روزنامہ جنگ کے مطابق ،
لاہور (ویب ڈیسک) نشتر کالونی کے علاقہ میں شوہر کے مقدمہ قتل کی پیروی کرنے والی خاتون کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نورین آمنہ کے شوہر اشرف علی کو کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نورین کے بیان پر ملزمان سلیمان ، سجاد ، ندیم اور 4نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تاہم تمام ملزمان ضمانت پر رہا تھے، گزشتہ روز نورین مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے تھانے گئی ، تھانے سے گھر واپسی پر اسے ملزمان سجاد ، سلیمان اور ندیم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
فائرنگ کی اطلاع لنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ، پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔