پولیس اور خاصہ دار فورس کے درمیان تصادم، فائرنگ سے ہر طرف خوف و ہراس

پولیس اور خاصہ دار فورس کے درمیان تصادم، فائرنگ سے ہر طرف خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ پر پولیس اور خاصہ دار فورس کے درمیان تصادم ہو اہےاور فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس اہلکاروں کو خاصہ دار فورس نے حراست میں لے لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس اور خاصہ دار فورس میں تصادم کے باعث دونوں جانب سے فائرنگ کی جس کے باعث بازار میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے بعد خاصہ دار فورس نے متعد د پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیاہے ۔ نجی ٹی وی کا کہناہے کہ یہ واقع دراصل پولیس کاور چیک پوسٹ پر روکنے کے باعث پیش آیاہے ۔تاہم سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔