نوازشریف جیل میں کن سہولتوں کاشکوہ کررہے ہیں؟شہبازشریف بتائیں جیل میں کیااصلاحات کیں؟چودھری پرویزالہٰی

نوازشریف جیل میں کن سہولتوں کاشکوہ کررہے ہیں؟شہبازشریف بتائیں جیل میں ...
نوازشریف جیل میں کن سہولتوں کاشکوہ کررہے ہیں؟شہبازشریف بتائیں جیل میں کیااصلاحات کیں؟چودھری پرویزالہٰی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ق)کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ نوازشریف جیل میں کن سہولتوں کاشکوہ کررہے ہیں؟ 10سال وزیراعلیٰ رہنے والے شہبازشریف بتائیں جیل میں کیااصلاحات کیں؟ جوملک کاخیرخواہ نہیں وہ محب وطن کیسے ہوسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کی قلت شریفوں کی وجہ سے ہے، خشک دریانوازشریف کی خارجی پالیسی کامنہ بولتاثبوت ہیں،شہبازشریف نے عوام کوگندہ پانی پینے پرمجبورکیااور دونوں بھائیوں نے مل کرعوام کوبیماریوں میں مبتلاکردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے آج خوداس کاشکارہیں،شریفوں کے شیخ چلی والے منصوبے عوام کے سامنے آچکے ہیں،عوام شریفوں سے پوچھے بھاشاڈیم کو 10سال تک کیوں روکے رکھا، جوملک کاخیرخواہ نہیں وہ محب وطن کیسے ہوسکتا ہے۔ چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں کن سہولتوں کاشکوہ کررہے ہیں؟ 10سال وزیراعلیٰ رہنے والے شہبازشریف بتائیں جیل میں کیااصلاحات کیں؟

مزید : قومی /الیکشن /علاقائی /پنجاب /گجرات