ن لیگ کا لاہور سے 14 سیٹیں جیتنے کا دعوی ایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں،علیم خان

ن لیگ کا لاہور سے 14 سیٹیں جیتنے کا دعوی ایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ ...
ن لیگ کا لاہور سے 14 سیٹیں جیتنے کا دعوی ایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں،علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتے توغیرمتنازعہ،ہارجائے تومتنازعہ ہوتاہے،لاہور سے 14 سیٹیں جیتناایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں۔
خواجہ سعدرفیق کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کاکہنا تھا کہ آپ نے سرکاری زمینوں پرقبضے اورپیراگون سٹی کاحساب دیناہے اب آپ کے پاس انتظامی مشینری نہیں اورنہ ہی وفاقی وصوبائی حکومت ہے،اب آپ بیساکھیوں کے بغیرالیکشن لڑیں گے، الیکشن بغیرانتظامیہ کے لڑناپڑے گااس لیے اوسان خطاہیں۔پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کامزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی سیاسی حالت 2002 سے بھی بری ہے، ن لیگ الیکشن جیتے توغیرمتنازعہ،ہارجائے تومتنازعہ ہوتاہے،لاہور سے 14 سیٹیں جیتناایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں۔
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ این اے 131سے عمران خا ن کو شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن)لاہور کی تمام نشستوں سے کامیاب ہو گی ۔