وزارت داخلہ کی رپورٹ پرقومی اسمبلی کے ایک،صوبائی کے 2امیدواروں کونوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پرقومی اسمبلی کے ایک اورصوبائی اسمبلی کے 2امیدواروں کونوٹس جاری کر دیئے ۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 149ساہیوال سے امیدوارمحمداشرف کونوٹس جاری کردیا جبکہ پی پی 113سے ظفراقبال اورپی پی 67 سے احسان رانجھاکوبھی نوٹس جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کی تینوں امیدواروں کے نام اقوام متحدہ کی لسٹ پرہونے کی نشاندہی پر نوٹس جاری کئے گئے۔الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں کو 23 جولائی کوطلب کرلیا۔