”پاکستان کی سڑکوں پر اس چیز کے بجائے عمران خان کی تصویر ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کو پتہ لگ جائے کہ ۔۔۔“جلسے کے دوران شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ پنڈال میں ہنسی کا طوفان آگیا
سرگودہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سڑکوں پر جہاں جہاں یو ٹرن کا نشان ہے اسے ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو باہر لانا ہے ۔
سرگودہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ پاکستان پہنچے اور اس موقع پر انہیں بیمار والدہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ،نواز شریف نے پورے پاکستان میں موٹر ویز کے جال بچھائے اورایٹمی دھماکے کے پاکستان کو عظیم قوت بنا یا اسے گرفتار کیا گیا ۔شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پشاور میٹرو کا بیڑا غرق کردیا ،پشاور میں میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا ،پورا پشاور کھنڈر بن چکا ہے ،کیا پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتا دیکھ سکتے ہو؟۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے خان ،الزام خان اور بہتان خان روز ایک بات کرتا ہے اور پھر یو ٹرن لے لیتا ہے ،پاکستان میں جتنے بھی یو ٹرن کے نشان ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگادی جائے تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ یو ٹرن آگیا ہے ۔