پسنی کے  نلنیٹ زیرو پوائنٹ  پر بی این پی کی سیاسی ریلی 

پسنی کے  نلنیٹ زیرو پوائنٹ  پر بی این پی کی سیاسی ریلی 
پسنی کے  نلنیٹ زیرو پوائنٹ  پر بی این پی کی سیاسی ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسنی (ظریف بلوچ ) پہلی بار نلینٹ کلانچ میں بی این پی کے مرکزی رہنما   میر حمل کلمتی  کی حمایت میں  نلینٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر سینکڑوں لوگوں نے استقبال کیا۔اس موقع پر ریلی نکالی گئی جس سے میر حمل و دیگر رہ نماوں نے خطاب کیا ۔ نلنیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میر حمل کلمتی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج آپ نوجوانوں کا شاندار استقبال دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ دیہی  علاقوں میں نوجوانوں کا اسطرح ایکٹیو ہونا علاقے کیلئے نیک شگون ہے۔ میرا منشور تعلیم ہے میر ے ہاتھ میں قلم ہے، میں نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دینا چاہتا ہوں ۔