پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کےعہدیداران کی فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کےعہدیداران کی فخر زمان کی شاندار کارکردگی ...
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کےعہدیداران کی فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت( محمد عرفان شفیق) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمد  اور نائب صدر محمد یونس شاہد نے اپنے الگ الگ پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان کو پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمد  کا کہنا تھا کہ جسطرح فخر زمان نے پاکستان کا نام روشن کیا اور 200 رنز کا سنگ میل عبور کر نے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، ہمیں فخرزمان کی کارکردگی پر فخر ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ کی ریکارڈ پارٹنر شپ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ہم مستقبل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کے لیے دعاگو ہیں۔ نائب صدر محمد یونس شاہد نے کہا کہ فخر زمان کی شکل میں ہمیں ایک اچھا اوپنر ملا ہے اور امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ فخرزمان نے محض سترھویں اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔کارکردگی کا یہ تسلسل جاری رہا تو ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اسکے علاوہ کویت کی دیگر سیاسی، سماجی تنظیموں نے بھی فخرزمان کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

مزید :

عرب دنیا -