معروف پاکستانی ماڈل کی پراسرار موت نے کھلبلی مچا دی

معروف پاکستانی ماڈل کی پراسرار موت نے کھلبلی مچا دی
معروف پاکستانی ماڈل کی پراسرار موت نے کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ماڈل و صحافی قرعة العین علی خان پراسرار طور پر کراچی میں واقع اپنے فلیٹ میںہفتہ کی رات مردہ حالت میں پائی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عمر شاہد نے کہاہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ عینی نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنی کتابیں جلائیں جس کے باعث دم گھٹنے سے ان کی موقت واقع ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال ہمیں ابھی تک قتل کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں تاہم ہم تحقیقات جاری رکھیں گے ۔کراچی کے جم خانہ کے قریب واقع قصر زینب بلڈنگ کے فلیٹ میں پولیس اہلکاروں اور دیگر رضاکاروں نے عینی کو مردہ حالت میں پایا۔
عینی کی لاش کو جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سینٹر میں دیگر قانونی کارروائی کیلئے منتقل کر دیا گیاہے ، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی دم گھٹنے سے موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ صحافی کے جسم پر تشدد اور زخموں کے کسی قسم کے نشانات نہیں ملے ہیں ۔
پولیس کا کہناہے کہ سابق ماڈل شوہر سے علیحدگی کے بعد فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی ۔عینی کے قریبی رشتہ داروں کا کہناہے کہ وہ دماغی طور پر بھی کافی بیمار تھی ۔پولیس کاکہناہے کہ جس وقت وہ عینی کے فلیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پہنچے تو ان کی موت ہوچکی تھی ۔

مزید :

تفریح -