A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

عمران خان سے تھپڑ کھانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

عمران خان سے تھپڑ کھانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

Jul 21, 2018 | 22:06:PM

کرک (ڈیلی پاکستان آن لا ئن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آج اپنی جماعت کے امید وار شاہد خٹک کو جلد بازی کا مظاہرہ کر نے پر تھپڑ مار دیا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے شاہد خٹک کاکہنا تھا کہ عمران خان نے غصے میں تھپڑ نہیں مارا اور یہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے ۔

نجی نیوز چینل سما ءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میری کوشش تھی کہ عمران خان کے قریب کوئی نہ آئے ،خان صاحب تھوڑا تیز جا رہے تھے ،اس دوران میں تھوڑا آگے ہوا تو ان کا ہاتھ بے دھیانی میں مجھے لگ گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا ورکر ہوں ،اگر مجھے تھپڑ بھی لگے تو کوئی بات نہیں ،یہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے ۔شاہد خٹک نے کہا کہ میں غریب انسان کا بیٹا ہوں ،خان صاحب نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے پارٹی ٹکٹ دیا۔

واضح رہے کہ کرک میں سیڑھیوں سے سٹیج کی جانب جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے عمران خان سے آگے آنے کی کوشش کی تو عمران خان نے رک کر پیچھے دیکھا اور پھر شاہد خٹک کے منہ پر تھپڑ دے مارا جس کے بعد شاہد خٹک اپنے گال پر ہاتھ رکھ کر چند لمحے عمران خان کو دیکھتے رہے جبکہ عمران خان تھپڑ مار کے پھر سٹیج کی جانب بڑھ گئے

مزیدخبریں