ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سننے کے منتظر حنیف عباسی اس وقت کس حالت میں ہیں؟ کمرہ عدالت سے ویڈیو لیک ہو گئی، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں آنے کو ہے مگر اس وقت عدالت کے اندر کیا مناظر ہیں اور فیصلے کے منتظر حنیف عباسی کمرہ عدالت میں کیا کر رہے ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے اور ایک تہلکہ برپا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔فیصلہ سنانے سے کچھ دیر قبل ایسی چیز عدالت منگوا لی گئی کہ حنیف عباسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی، دعائیں مانگنی شروع کر دیں کیونکہ۔۔۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنیف عباسی فون پر کسی سے بات کرنے میں مصروف ہیں اور ان کے منہ سے صرف یہی الفاظ سنائی دیتے ہیں کہ ”نہیں، انشاءاللہ۔۔۔“اس کے علاوہ کمرہ عدالت میں رینجرز اہلکار اور میڈیا نمائندگان بھی موجود ہیں جو جج صاحب کے منتظر ہیں کہ وہ کمرہ عدالت میں آئیں اور فیصلہ سنائیں۔
واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے دوران 5 ججز تبدیل ہوئے، 36 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگلروں کو فروخت کی۔ عدالت عالیہ نے 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے حکم میں 21 جولائی تک مکمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔