”میں نے کل حنیف عباسی سے کہا شائد آپ بری ہو جائیں تو وہ قہقہہ لگا کر کہنے لگے کہ۔۔۔“ حامد میر نے حنیف عباسی کو سزا کے بعد تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

”میں نے کل حنیف عباسی سے کہا شائد آپ بری ہو جائیں تو وہ قہقہہ لگا کر کہنے لگے ...
”میں نے کل حنیف عباسی سے کہا شائد آپ بری ہو جائیں تو وہ قہقہہ لگا کر کہنے لگے کہ۔۔۔“ حامد میر نے حنیف عباسی کو سزا کے بعد تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ یہ انتہائی متنازعہ فیصلہ ہے ،جو جج نے حنیف عباسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف ہی سنا یا ہے ۔عدالتی فیصلے کے بعد نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کو پہلے ہی سزا کا اندازہ ہو چکا تھا ،ایک دن پہلے میری ان سے بات ہوئی تو میں نے کہا کہ میں اس کیس کو فالو کر رہا تھا ،آپ کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں تو ہوسکتا ہے کہ جج صاحب آپ کو چھوڑ دیں تو حنیف عباسی نے قہقہ لگا یا اور کہا کہ نہیں جج صاحب نے مجھے ٹھوکنا ہی ٹھوکنا ہے ۔حامد میر نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ عمر قید کی سزا ملے گی ،اگر کیس میں فراہم کیے گئے ثبوت کی نوعیت دیکھیں تو مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمر قید کس بنیاد پر دی گئی ہے ۔حامد میر نے اس فیصلے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے صبح ساڑھے گیارہ بجے سے فیصلہ محفوظ کیا ہوا تھا اور رات کو سوا گیارہ بجے فیصلہ سنا یا ۔حامد میر نے امید کا اظہار کیا کہ حنیف عباسی کو کسی اور عدالت سے انصاف مل جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے یہ فیصلہ حنیف عباسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف سنا یاہے ۔

مزید :

قومی -