”حنیف عباسی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے۔۔۔“ حنیف عباسی کو سزا ملنے کے بعد شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے، حیران کن بات کہہ دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہا تھا اور پکڑا گیا، یہ لوگ دولت کی خاطر منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث رہتے ہیں، ایفی ڈرین کوٹہ کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا ہے، وہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے اس حال کو پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ کیس کے سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔