لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظورعباسی شہید ، دوبچیوں سمیت چار افراد زخمی ,پاک فوج کی بھرپور جوائی کارروائی

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظورعباسی شہید ، دوبچیوں ...
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظورعباسی شہید ، دوبچیوں سمیت چار افراد زخمی ,پاک فوج کی بھرپور جوائی کارروائی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدارمنظور عباسی شہید ، دوبچیوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا ۔

آئی سی پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آباد ی پر راکٹ اور مارٹر فائر کئے اور بٹل،ستوال،خنجر،نکیال،جندروٹ سیکٹرزپربلا اشتعال گولہ باری کی، بھارتی فوج نے نے سول آباد ی اور آرمی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا ۔

پاک فوج فوج نے بھرپور جوائی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے جبکہ دوبچیوں سمیت چار سول افرادزخمی بھی ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -