سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا
سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی ہے،عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر سعودی جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیاہے، اس سلسلے میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔کراچی کی بندر گاہ پر سعودی بھری جہاز عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو3ارب20کروڑمالیت کا تیل ادھارفراہم کرے گا۔پاکستان کو ادھار پر ملنے والے تیل کے رقم کی ادائیگی آئندہ 3سال میں کرنا ہوگی، یاد رہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب 20کروڑ ڈالر کا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -