پلپ جوس تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپے،کیمیکل کے استعمال پر ایک سیل

  پلپ جوس تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپے،کیمیکل کے استعمال پر ایک سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوس پلپ تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ مہم کا آغازکر دیا۔پہلے مرحلے میں 12یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک یونٹ کو سیل،7کو اصلاحی نوٹسز اور ایک یونٹ کو جرمانہ عائدکر دیا گیا۔فیصل آباد ڈویژن میں 6،ملتان 2جبکہ سرگودھا میں 4یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیمیکلز،کھلے رنگو ں سے فروٹ پلپ تیار کرنے پر اورینٹل فروٹس فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔مختلف فروٹس کا ذائقہ دینے کے لیے جعلی پلپ مصنوئی فلیورز سے تیار کیا جا رہا تھا۔پروڈکشن یونٹ سے برآمد ہونے والے خام مال پر تاریخ تیاری،مدت استعمال اور دیگر ضروری لیبلنگ بھی نہیں تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -